20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینکشمیری عوام کو ان کا جائز اور ناقابل تنسیخ حق، حق خود...

کشمیری عوام کو ان کا جائز اور ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت ملنا چاہیئے، وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم استحصال پر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا جائز اور ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت ملنا چاہیئے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پانچویں یوم استحصال پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار میں پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں ، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا جائز اور ناقابل تنسیخ حق ،حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے، جس کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ان سے وعدہ گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ خطے میں انصاف اور امن کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490712

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں