انجیر کی سالانہ پیداوار 25 ٹن تک پہنچ گئی ہے،سعودی حکام

ریاض۔5اگست (اے پی پی):سعودی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ اس کی انجیر کی سالانہ پیداوار 25 ٹن ہوگئی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے زرعی علاقوں میں انجیر کی سالانہ پیدوار 25 ٹن ہوگئی ہے جبکہ اس کا زیر کاشت رقبہ 1.421 ہیکٹر ہے۔ انجیر کی سب سے زیادہ پیدوار جازان سے حاصل کی جا رہی …

ریاض۔5اگست (اے پی پی):سعودی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ اس کی انجیر کی سالانہ پیداوار 25 ٹن ہوگئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے زرعی علاقوں میں انجیر کی سالانہ پیدوار 25 ٹن ہوگئی ہے جبکہ اس کا زیر کاشت رقبہ 1.421 ہیکٹر ہے۔ انجیر کی سب سے زیادہ پیدوار جازان سے حاصل کی جا رہی ہے جس کی مقدار 9.906 ٹن دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 8.010 ٹن اور عسیر میں پیداوار کی مقدار 3.970 ٹن ریکارڈ کیا گئی ۔

وزارت نے کہا ہے کہ سب سے کم مقدار انجیر کی پیدوار مکہ مکرمہ، حائل، الجوف، الباحہ، قصیم، نجران، تبوک اور مدینہ منورہ سے حاصل کی جاتی ہے۔