راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ، سپل ویز آج دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ، سپل ویز آج دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد اورگردونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے آج 2 ستمبر کو اڑھائی بجےدوبارہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہےجس کے پیش نظر سپل ویز بدھ کو کھول دئیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کے دوران ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نےشہریوں سے اپیل کی ہے کہ سپل ویز کھولے جانے کے دوران ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔