کوئٹہ ،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا افغان مہاجر کیمپ کا دورہ

217
Federal Minister of Kashmir Affairs Engineer Amir Makam

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):پاکستان 45 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے بین الاقوامی برادری ،اقوام متحدہ اور افغان حکومت مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ افغان مہاجرین کی باعزت طریقہ سے اپنے وطن واپسی ہو، اسی لئے آج میں خود سرانان مہاجر کیمپ کا دورہِ کر رہا ہوں تاکہ ان کے مسائل کا جائزہ لوں۔ یہ بات وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سرانان مہاجر کیمپ میں افغان مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان حکومت اس بات کو یقینی بنا ئے کہ انکا ملک کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہو، افغانستان کے تارکین وطن دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈاکر رہے ہیں ،پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے لئے مشکلات نہ کھڑی کی جائیں ،پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے روابط قائم کئے ہیں، امیر مقام نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد یہی تھا کہ آپ کے مسائل سنو اور مہاجر کیمپ کا جائزہ لوں جتنے مسائل آپ نے بیان کئے ہیں

انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی ۔ یہاں صحت کے مسائل ہیں میری کوشش ہے کہ مہاجر کیمپ میں ڈاکٹرز اور ادویات ہمہ وقت دستیاب ہوں ،افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز بنانے کیلئے سہولیات دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ یہاں بچوں کو تعلیم کیلئے بھی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے اور اساتذہ کو موجودہ حالات کے مطابق تنخواہیں دی جا ئیں گی۔