کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر ہمارے ہیرو ہیں، بہادری سے کام کریں مگر احتیاط کریں،انتظامیہ لوگوں کو معمولی خلاف ورزیوں پر گرفتار نہ کرے اور نہ ہی انہیں سڑکوں پر اکٹھا کیا جائے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے ٹویٹ میں اظہار

69
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر ہمارے ہیرو ہیں، بہادری سے کام کریں مگر احتیاط کریں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ لوگوں کو معمولی خلاف ورزیوں پر گرفتار نہ کریں اور نہ ہی انہیں سڑکوں پر اکٹھا کیا جائے، درحقیقت میں عدلیہ کے معمولی جرائم والے قیدیوں کو رہا کرنے کے اقدام کو سراہتا ہوں، اس جنگ میں ڈاکٹر بھی ہمارے ہیرو ہیں، بہادری سے اپنا کام کریں مگر احتیاط کریں۔