27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںکھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل...

کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے،ازکہ فاطمہ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 27 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آبادازکہ فاطمہ نے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر برائے خواتین ایبٹ آباد میں بدھ کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل پیش کئے۔

اِن مسائل میں سے بعض کو موقع پر حل کیا گیا جبکہ بعض مسائل کے حل کے لیے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ازکہ فاطمہ نے کہا کہ اس کھلی کچہری میں خواتین کی بڑی تعدا د میں شرکت ایک خوش آئند امر ہے۔ اس سے اُن کے بہت سے مسائل کے حل میں مد د ملے گی۔ ازکہ فاطمہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں