بارباڈوس ۔ 31 اگست (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کے آج واحد میچ میں جمیکا تالاواز گیانا امازون واریرزکی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ لیگ میں (کل) ہفتہ کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں بارباڈوس ٹریڈینٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ کیربیئن پریمیئر لیگ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے جس کا فائنل میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔