کیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

95
Power will remain off
Power will remain off

کوئٹہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):کیسکو نے بجلی تنصیبات پر ضروری مرمتی کام ، بجلی کے پولز کی شفٹنگ اور دیگر ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان کیسکو کے مطابق 9جنوری سے 11جنوری تک (روزانہ) مری آباد گرڈسٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے جناح ٹائون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان، مالک، نواں کلی، جی او آرکالونی، اولڈسمنگلی، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

سریاب گرڈسٹیشن کے ہزارہ ٹائون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو اور اولڈجان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، سریاب ون سریاب ٹو، چلتن، جڑسا، دلدارکاریز، سیٹلائٹ ٹائون، خیر بخش مری، واسا، اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی ایکسپریس اور غازی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 9جنوری سے 11جنوری تک (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان،

انڈسٹریل سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، کیو ای ایس، اولڈپشتون آباد، شاہین سٹیل، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، نیو پشتون آباد، نیو اور اولڈمیاں غنڈی،راڈار،شموزئی اورایف جی ایس فیڈروں سے دن 11بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔