گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1340 کیسز، 36 اموات ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

57
گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1340 کیسز، 36 اموات ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1340 کیسز، 36 اموات ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 36 اموات ہوئیں جن میں سے 13 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 340 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 36 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 35 افراد ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 25 فیصد,لاہور میں 36 فیصد،پشاور میں 23 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 34 فیصد،ملتان میں 22 فیصد،گجرات میں 61 فیصد اور لاہور میں 25 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 332 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 205, پنجاب میں 16 ہزار 130, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 268, اسلام آباد میں 5 ہزار 142, بلوچستان میں 504,گلگت بلتستان میں 570, آزاد کشمیر میں 513 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 202 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 240 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 81 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 718, بلوچستان میں 18 ہزار 972, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 282, خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 716، پنجاب میں 1 لاکھ 66 ہزار 777 اور سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 430 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 563 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 267 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 5 ہزار 185 اموات جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 27 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 488 اموات،بلوچستان میں 199 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 286 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 86 لاکھ 44 ہزار 847 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 50 مریض زیر علاج ہیں۔