متحدہ عرب امارات کے صدر کا کینیڈین وزیراعظم کے نام تحریری پیغام،دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار

ابوظہبی ۔20جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے نام ایک تحریری پیغام بھیجا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے سرکاری دورہ کینیڈا کے …

Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ابوظہبی ۔20جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے نام ایک تحریری پیغام بھیجا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے سرکاری دورہ کینیڈا کے آغاز پر اوٹاوا میں وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔ملاقات میں امارات اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اور باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ روابط کو اقتصادی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے فروغ کی سمت میں مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔شیخ عبداللہ اور کینیڈین وزیراعظم نے توانائی، معیشت و تجارت، مصنوعی ذہانت، اور تعلیم سمیت مختلف اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔شیخ عبداللہ نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں، جو نتیجہ خیز اور تعمیری شراکت داری پر مبنی ہیں،یہ تعلقات دونوں ملکوں کی مشترکہ امنگوں اور پائیدار ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے عکاس ہیں۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی حالات پر بھی گفتگو ہوئی، اور دونوں رہنماؤں نے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر اماراتی وفد میں وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریِم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، وزیر خارجہ کے نمائندہ سلطان المنصوری، معاون وزیر برائے اقتصادی و تجارتی امور سعید مبارک الہاجری، اور کینیڈا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبدالرحمٰن علی النیادی بھی شریک تھے۔