اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):گوادر میں سماجی و اقتصادی منصوبہ جات کیلئے چین کی جانب سے 5 ارب یوآن کی گرانٹس فراہم کی گئی ہے ۔
چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے کاروباری و سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آرز) کی ادائیگی کے تحت گزشتہ سات سال کے دوران گوادر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب یوآن سے زیادہ کی گرانٹس فراہم کی ہیں۔
ان منصوبہ جات میں نئے گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر، ایسٹ بے ایکسپریس وے، 300 بستروں کے چائنہ پاکستان فرینڈشپ ہسپتال، فنی و پیشہ وارانہ تربیت کے اداروں، سکولز، ماں اور بچہ کی صحت کی سہولیات اور صاف پانی کی فراہمی کے کئی منصوبے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر اور اس کے اردگرد کے علاقہ جات کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔