22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںگوجرانوالہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کھیلتا پنجاب کے...

گوجرانوالہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کھیلتا پنجاب کے تحت جناح اسٹیڈیم میں چار روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 11 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کھیلتا پنجاب کے تحت جناح اسٹیڈیم میں چار روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انکا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر بھی موجود تھے۔ چار روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گوجرانوالہ کے علاؤہ لاہور ، راولپنڈی اور سرگودھا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ابتدائی میچ گوجرانوالہ اور سرگودھا کے مابین کھیلا گیا جو سخت مقابلہ کے بعد گوجرانوالہ کی ٹیم نے جیت لیا ۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان ٹیموں اور کھلاڑیوں کو گوجرانوالہ میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559314

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں