گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی ہیوسٹن میں سندھ پریمیئر لیگ کے روڈ شو میں شرکت

77
Kamran Khan Tesori

کراچی۔ 13 نومبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ہیوسٹن میں سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل)کے حوالے سے منعقدہ روڈ شو میں شرکت کی ۔ گورنرہائوس سے پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں ایس پی ایل کے صدر عارف ملک بھی شریک تھے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کا سفیر مقرر کیا جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،

سندھ پریمیئر لیگ کے پروجیکٹ پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ صوبے کے کھلاڑیوں کا احساس محرومی دور کرے گی اور نئے ٹیلنٹ کے لئے اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔