گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 18 مارچ دوپہر 2 بجے طلب کر لیا

127
Governor Punjab Muhammad Balighur Rehman
Governor Punjab

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 18 مارچ بروز پیر کو دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ اس سلسلہ میں گورنر پنجابنے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔