ہری پور۔ 01 نومبر (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس ہری پور کی کامیاب کارروائی میں المکہ گولڈ مین بازار سے چوری ہونے والے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات اور رقم مبلغ 4لاکھ 50ہزار روپے برآمدکرلیئے۔تھانہ سٹی کی حدود مین بازار المکہ گولڈ جیولر سے لاکھوں ملیت کے طلائی زیورات چوری ہونے کا واقع رونما ہوا،مدعی کی روپورٹ پر ملزمان کے خلاف درج ہوا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے
ملزمان اویس ولد افتحار سکنہ محلہ رمضانی اور علی ولد بابر سکنہ جنڑنوالہ فیصل آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں مالیتی طلائی زیورات اور 4لاکھ 50 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے ۔مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔