اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) یوم دفاع 6 ستمبر بھر پور طریقے سے منانے کے سلسلہ میں پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی اےف) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں مرد اور خواتین کے ٹینس مقابلے منعقد ہوں گے۔ پی ٹی اےف کے حکام کے مطابق یوم دفاع 6 ستمبر کو قومی مرد کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ اسی طرح خواتین قومی کھلاڑیوں کے درمیان آپس میں یوم دفاع کے موقع پر نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔