،مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

136
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی موثر اور کارآمد پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جن کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام تحریک انصاف سے بیزار ہو چکے ہےں،یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات سمیت بلدیاتی، کنٹونمنٹ بورڈ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا