،نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف سید علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف سید علی ظفر نے کہا ہے کہ 25 اگست تک صدارتی انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے، الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخاب کا اعلان شیڈول کے مطابق کرنا چاہیئے تھا، آئین کہتا ہے کہ اگر اسمبلیاں ٹوٹ چکی ہوں جو کہ حقیقت تھی تو پھر انتخابات کے 30 دنوں کے اندر …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف سید علی ظفر نے کہا ہے کہ 25 اگست تک صدارتی انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے، الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخاب کا اعلان شیڈول کے مطابق کرنا چاہیئے تھا، آئین کہتا ہے کہ اگر اسمبلیاں ٹوٹ چکی ہوں جو کہ حقیقت تھی تو پھر انتخابات کے 30 دنوں کے اندر اندر صدارتی انتخابات کرانے ہوتے ہیں، 9 ستمبر کو صدر مملکت کی 5 سالہ مدت چونکہ پوری ہو جائے گی اس لیے 25 اگست سے پہلے پہلے یہ صدارتی انتخابات ہو جانے چاہیئں تھے لیکن کیونکہ ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کا کوئی شیڈول نہیں دیا اس لیے لگتا نہیں کہ یہ الیکشن 25 اگست سے قبل ہو پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں 254 کی ایک شک ایسی ضرور ہے جو کہتی ہے کہ اگر اس الیکشن کے لیے وقت کی کوئی مدت پوری نہیں ہو سکتی تو اس الیکشن کو غیر قانونی قرار نہیں دیں گے، اس لیے امید ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان 25 اگست تک یہ الیکشن نہیں کرا سکتی تو اس کے قریب قریب یہ الیکشن ضرور کرا دے گی۔