،ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب

62

نیو یارک ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اربوں ڈالرز مالیتی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ جنوبی نصف کرہ کے ممالک کے درمیان تعاون کی غیر معمولی مثال ہے جس کا مقصد اقتصادی ترقی کے ہدف کو مشترکہ طور پر حاصل کرنا ہے۔پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کیاقتصادی اور مالی معاملات سے متعلق دوسری کمیٹی کے اجلاس میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ےہ منصوبہ نہ صرف چین اور پاکستان کے لئے بلکہ اس سے باہر کے خطے کے لئے بھی اقتصادی اور ترقیاتی لحاظ سے فائدہ مند ہے۔ جنوب اور جنوبی تعاون اور ترقی کے لئے آپریشنل سرگرمیوں پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا رہا ہے جو ان ممالک کی پیداواری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے بہت ضروری ہے ۔