اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ 90 فیصد آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔گذشتہ روز پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے بطور گورنر عہدہ سنبھالا تو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی میرے لئے بہت بڑا چیلنج تھی، آپریشن ضرب عضب تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور وہاں سے داخلی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کی دوبارہ بحالی کا کام جاری ہے۔ اب تک 90 فیصد لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔