ہرارے۔ 06 مارچ (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالی فائر ٹورنامنٹ میں کرس گیل اور شمرون ہٹمائر کی شاندار سنچریوں کی بدولت کالی آندھی نے یو اے ای کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ زمبابوے نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ منگل کو ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ گیل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 11 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 123 رنز کی اننگز کھیلی، شمرون ہٹمائر 127 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ شے ہوپ 35 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، لیوس نے 31 رنز بنائے، ہولڈر 12 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے