، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب

138
APP63-22 RAJANPUR: February 22 - Chief Minister Punjab, Sardar Usman Buzdar addressing during the distribution ceremony of "Sehat Insaf Card" at Sports Complex. APP photo by Qasim Ghauri

لاہور۔22فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں صحت کے شعبے کو بے حد اہمیت حاصل ہے اور راجن پور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وزیراعظم عمران خان صحت انصاف کارڈ کی لانچنگ کے لئے خود تشریف لائے ہیں اوریہ اس امر کی دلیل ہے کہ وزیراعظم جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کس قدر لگاو¿ رکھتے ہیں اور میں وزیراعظم کو خواجہ فرید کی دھرتی پر خوش آمدید کہتا ہوں۔وہ راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب ماضی کے برعکس صوبے کے ہر شہر کے ہر فرد کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔راجن پور پنجاب کا وہ ضلع ہے جس کی سرحدیں بلوچستان اور سندھ سے ملتی ہیں،میں اسے اگر پنجاب کا گیٹ وے کہوں تو یہ غلط نہ ہوگا۔راجن پور پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے ،اس طرح ڈی جی خان بھی ایک پسماندہ ضلع ہے۔سابق حکومت نے ان اضلاع کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا، گزشتہ 10برس میں ترقی کو چند شہروں تک محدود کیا گیا۔لاہور میں فی کس 96ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ راجن پور میں فی کس 4ہزار روپے صرف کئے گئے۔اس طرح کا امتیازی رویہ اپنا کر جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت اس تفریق کو ختم کرے گی اور جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب کے برابر لائیں گے او رراجن پور کو ایک مثالی ضلع بناو¿ں گا۔ راجن پور میں دیہی و بنیادی مراکز صحت ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جارہاہے اوران ہیلتھ فسیلٹیز میں 24گھنٹے علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔راجن پو رمیں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی بنے گا۔روجھان ، راجن پوراو رکوہ سلیمان میں بسنے والوں کو تعلیم او رصحت کی وہ سہولتیں دیں گے جو راولپنڈی او رلاہور کے عوام کو ملتی ہیں۔ایک علاقہ ترقی کرے اور دوسرا ترقی سے محروم رہے تحریک انصاف کی حکومت میں ایسا نہیں ہوگا۔ہم پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے او روزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیں گے۔انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے تحت مستحق خاندان کو سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر کی 30 فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے راجن پور کے 2 لاکھ 13 ہزار خاندانوں اور 10 لاکھ افراد کومعیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔جنوبی پنجاب کے 4 اضلاع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور ملتان کے 12 لاکھ خاندان اور 63 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ مریض کو ہسپتال آمد و رفت کیلئے بھی روزانہ ایک ہزار روپے ادا کئے جائیں گے اور خدانخواستہ وفات کی صورت میں لواحقین کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ راجن پور میرا گھر ہے او رمیں یہاں کے مسائل سے واقف ہوں۔راجن پور میں یونیورسٹی بننی چاہیے ،یہاں گیس آنی چاہیے،کچے کے علاقے میں امن وامان کے کچھ مسائل موجود ہیں،انشا ءاللہ ہم راجن پور کے تمام مسائل حل کریں گے او رمیں اس علاقے میں آتا جاتا رہوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ہر شہری کے ساتھ برابری اور مساوات کا سلوک کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے یہ احسن اقدام اٹھایا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان قیدیوں میں زیادہ تعداد پنجاب کی ہے۔