اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم آفس نے رواں مالی سال کے دوران اخراجات میں 31 فیصد کمی کرکے سبقت حاصل کی جس کے نتیجہ میں 303 ملین روپے کی بچت ہوئی ۔ یہ بچت تنخواہ و الاﺅنس، خوراک کے اخراجات، گاڑیوں کے ایندھن اور نقد انعامات سمیت مختلف مدوں میں کی گئی۔ …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم آفس نے رواں مالی سال کے دوران اخراجات میں 31 فیصد کمی کرکے سبقت حاصل کی جس کے نتیجہ میں 303 ملین روپے کی بچت ہوئی ۔ یہ بچت تنخواہ و الاﺅنس، خوراک کے اخراجات، گاڑیوں کے ایندھن اور نقد انعامات سمیت مختلف مدوں میں کی گئی۔ وزیراعظم نے اخراجات میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ کمی کا اعادہ کرتے ہوئے وزراءپر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومت کی سادگی مہم پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد ہو۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں ایک اعلی سطحی کمیٹی کی جانب سے کسی وزارت کے سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کے لئے موزوں افسروں کا پینل تجویز کیا جائے گا۔ اس کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ہوں گے اور وزیر تعلیم شفقت محمود‘ متعلقہ وزارت کا انچارج وزیر و سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے سیکرٹری اس کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عہدے کی عمومی مدت 2 سال ہوگی اور اس مدت کا تسلسل ابتدائی چھ ماہ کے بعد وزیر انچارج کے جائزے سے مشروط ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دو سال کی عمومی مدت کو وزیر انچارج کی مشاورت کے ساتھ وزیراعظم کی طرف سے کارکردگی کے جائزے کی بنیاد پر تین سال تک توسیع دی جا سکے گی۔ کابینہ نے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن آف چائنہ، فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ کے درمیان صنعتی تعاون کے بارے میں ایم او یو پر موثر بہ ماضی منظوری دی۔ کابینہ نے 2 جنوری 2019ءکو اپنے اجلاس میں ریاستی ملکیتی اداروں کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی بھی توثیق کی۔ کابینہ نے متروکہ املاک ادارے میں ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتیوں کی بھی موثر بہ ماضی منظوری دی۔ کابینہ نے اظہر حمید کو ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ ادارے میں چیئرمین کی حیثیت سے تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے یونن منزو یونیورسٹی آف چائنہ اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے درمیان ایم او یو کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے میسرز ھوروات حسین چوہدری اینڈ کمپنی کو مالی سال 2017-18ءکے لئے نادرا کے اکاﺅنٹ کا آڈٹ کرنے کے لئے تعینات کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی۔ کابینہ نے پاکستان اور جمہوریہ قبرص کے درمیان سفارتکاروں اور سرمایہ کاری، پاسپورٹ کے حامل افراد کے لئے ویزہ ختم کرنے کے معاہدے کی بھی توثیق کی۔ کابینہ نے راجہ عامر خان کو اخباری ملازمین کے لئے عملدرآمدی ٹربیونل (آئی ٹی این ای) کا چیئرمین مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے جسٹس شاہد کریم کو سپیشل کورٹ کا جج اور جسٹس مسز طاہرہ صفدر کو پریذیڈنٹ آف سپیشل کورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دی، جو فوجداری قانون، ترمیم (سپیشل کورٹ) ایکٹ 1976ء(ایکٹ ایکس وی آئی آئی، 1976) کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ کابینہ نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے لئے سٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے کلین گرین پاکستان موومنٹ کے تحت حکومت پاکستان اور چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈ نگز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان ایم او یو کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے آزادانہ ویزا نظام کے تحت مختلف ممالک کے لئے ویزا فیس پر نظرثانی کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کرنے کے لئے ملک گیر مہم وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔







