، وزیر داخلہ احسن اقبال کی دی یونیورسٹی آف لاہور میںورکشاپ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو

79
APP06-24 LAHORE: February 24 - Federal Minister for Interior, Planning, Development and Reform Prof. Ahsan Iqbal talking to media at Lahore University. APP

لاہور۔24 فروری(اے پی پی )وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خلاف پہلے ہی بہت سے اقدامات کیے ہیں ۔ پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے سے اقتصادی ترقی متاثر نہیں ہو گی۔ یہ تحریک پاکستان کو دباﺅ میں لانے کے لیے پیش ہوئی ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف بہت سے اقدامات کیے ہیں جو ہمارے اپنے مفاد میں ہیں ۔ پاکستان میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات دنیا کے بہت سے ممالک سے بہتر ہیں ۔ پاکستان کے قومی مسائل پر سیاستدانوں کو اکھٹے ہونا چاہیے ۔ سیاست میں سرجیکل اسٹرائیکٹس کا فائدہ ن لیگ کو پہنچ رہا ہے ۔ پارلیمنٹ ایک مرکز ہے تمام ادارے اس کے بطن سے جنم لیتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام لازم ہے ۔ ملکی استحکام پر سرجیکل اسٹرائیکٹس کی جا رہی ہیں ۔ عوام میں تاثر جا رہا ہے کہ سیاست میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے ۔ ن لیگ مخالف اقدامات سے عوامی حمایت میں کمی نہیں اضافہ ہو اہے ۔ وہ دی یونیورسٹی آف لاہور میں دوسری آل پنجاب YPDCورکشاپ میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔