وزیر مملکت برائے اطلاعات کا قومی آرٹسٹ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثقافت اور قومی ورثے کے محافظ آرٹسٹ ہیں، عالمی سطح پر ملک کامثبت تشخص اجاگر کرنے میں فنکاروں کا کلیدی کردار ہوتا ہے، ماضی میں ہماری روشن روایات اور اقدار کو تنگ نظری سے تبدیل کرنے کا گھناﺅنا کھیل کھیلا گیا، ہماری ہمہ جہت ثقافت کو …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثقافت اور قومی ورثے کے محافظ آرٹسٹ ہیں، عالمی سطح پر ملک کامثبت تشخص اجاگر کرنے میں فنکاروں کا کلیدی کردار ہوتا ہے، ماضی میں ہماری روشن روایات اور اقدار کو تنگ نظری سے تبدیل کرنے کا گھناﺅنا کھیل کھیلا گیا، ہماری ہمہ جہت ثقافت کو لہو رنگ کیا گیا، ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کا عالمی تشخص متاثر ہوا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک کا امن بحال ہوا، ملک میں امن کے باعث فلمی صنعت میں بھی بحالی کا عمل شروع ہوا ہے جو نہایت خوش آئند ہے