پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی انڈور وآئوٹ ڈور پریکٹس جاری
پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی انڈور وآئوٹ ڈور پریکٹس جاری

مزید خبریں
لاہور۔29اگست (اے پی پی):فیصل آباد میں پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر میں انڈر17 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں شامل انڈر17 کھلاڑیوں کی انڈور اور آئوٹ ڈور پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کھلاڑیوں کو سپن بائولنگ کے خلاف موثر بیٹنگ کے گر سکھائے جبکہ کھلاڑیوں نے پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر میں نیٹ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتر بنانے کے لیے مختلف ڈرلز بھی کروائی جا رہی ہیں۔دو مرحلوں پر مشتمل انڈر 17 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز 29 جولائی کو ہوا تھا۔
پہلے مرحلے میں چار انڈر 17 ٹیموں نے ون ڈے میچز میں حصہ لیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں بہترین 30 انڈر 17 کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔







