اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے 2013ء میں کانیاں والا سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا، کشتی کے ذریعے دریائے جہلم عبور کیا اور رات گئے لالٹینوں میں جلسہ کیا، الحمدللہ 2019 میں سڑک بھی بنی، پل بنا اور اب یہ گاؤں مرکزی شاہراہوں سے جڑا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں اپنے حلقے میں بزرگوں کی محفل کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی جس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اتوار کی شام ان بزرگوں کے درمیان گزاری