آئرن اینڈ سٹیل کی ملکی درآمدات میں مئی کے دوران 7.81 فیصد بڑھوتری ریکارڈ

22
Iron and steel imports
Iron and steel imports

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):آئرن اینڈ سٹیل کی ملکی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 7.81 فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی حجم 62.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مئی 2024 میں درآمدات کی مالیت 57.6 ارب روپے رہی تھی۔

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران آئرن اینڈ سٹیل کی قومی درآمدات میں 4.5 ارب روپے یعنی 7.81 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔