اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):عالمی سطح کی سفری اور شہری خدمات فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ’’ان ڈرائیو ‘‘ ملک میں گوگل پلے سٹور کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ''میپس اور نیویگیشن'' کیٹیگری میں سرفہرست ایپ بن کر سامنے آیا ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں شہری سفری سہولیات کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان میں 2021ء میں متعارف کرائی گئی، …
ان ڈرائیو پاکستان کی نمبر ون رائیڈ ہیلنگ ایپ بن گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):عالمی سطح کی سفری اور شہری خدمات فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ’’ان ڈرائیو ‘‘ ملک میں گوگل پلے سٹور کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ”میپس اور نیویگیشن” کیٹیگری میں سرفہرست ایپ بن کر سامنے آیا ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں شہری سفری سہولیات کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان میں 2021ء میں متعارف کرائی گئی، ان ڈرائیو اس وقت 20 سے زائد شہروں میں کام کر رہی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک منفرد ”پیئر ٹو پیئر” قیمتوں کے ماڈل پر کام کرتا ہے جس کے تحت مسافر اور ڈرائیور کرایہ خود طے کرتے ہیں جو روایتی رائیڈ ہیلنگ ایپس کے الگورتھم پر مبنی کرایوں سے بالکل مختلف ہے۔ایپ سٹور میں ان ڈرائیوکی حالیہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شہری مسافروں کے لیے کم قیمت اور زیادہ اختیار کی ضرورت سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
ان ڈرائیوپاکستان کے کنٹری ہیڈ اویس سعید نے کہا کہ ہمارا ماڈل اس لیے کامیاب ہے کیونکہ یہ لوگوں کو فوقیت دیتا ہے، انہیں قیمت کا تعین کرنے کا موقع دیتا ہے بجائے الگورتھم کے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ڈرائیوکی ترقی زیادہ تر قدرتی انداز میں ہوئی ہے، مقامی صارفین کے اعتماد اور ان علاقوں میں توسیع کی بنیاد پر جہاں روایتی سفری سہولیات کم تھیں۔ ہم سماجی اور فلاحی منصوبوں پر بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جن میں ڈرائیورز کے اہل خانہ کی معاونت، تربیتی پروگرامز اور خواتین ڈرائیورز کی شمولیت کا منصوبہ شامل ہے۔ ان ڈرائیو کی مقبولیت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ پاکستان کے شہروں میں محفوظ، شفاف اور صارف کے کنٹرول پر مبنی سفری سہولیات کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔
ان ڈرائیوکے منفرد ماڈل کے تحت مسافر اپنے سفر کا کرایہ فاصلے، وقت یا اپنی مرضی کے مطابق تجویز کرتے ہیں اور ڈرائیور اس پیشکش کو قبول، مسترد یا اس پر بات چیت کر سکتے ہیں۔رائیڈ ہیلنگ کے علاوہ ان ڈرائیو مختلف دیگر خدمات بھی فراہم کرتا ہے جن میں کوریئر، مال برداری، شہروں کے درمیان سفر اور کاروباری اداروں کے لیے بی ٹو بی حل شامل ہیں۔ عالمی سطح پر بھی ان ڈرائی وتیزی سے ترقی کر رہا ہے اور مسلسل تیسرے سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈائون لوڈ کی جانے والی دوسری بڑی رائیڈ ہیلنگ ایپ کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ عالمی سطح پر سفر سے متعلق ایپس میں پانچویں نمبر پر ہے۔








