آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 34 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کی تیسری سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل کو42.71 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا …

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 34 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کی تیسری سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل کو42.71 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں34فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں او جی ڈی سی ایل کو64.62 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ تیسری سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل کی فی حصص آمدن 9.93 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15.03 روپے تھی۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں او جی ڈی سی ایل کو 166 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیاہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں او جی ڈ ی سی ایل کو 159.63 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں او جی ڈی سی ایل کی فی حصص آمدنی 38.60 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 37.12 روپے تھی۔