آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنے ڈپوز سے دن رات پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی ہدایت کی گئی ہے،ترجمان اوگرا

50
Oil and Gas Regulatory Authority
Oil and Gas Regulatory Authority

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہےکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنے ڈپوز سے دن رات پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی ہدایت کی گئی ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ اوگرا نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور آئل انڈسٹری کے متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا ہوا ہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کی ٹیمیں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی کی نگرانی کر رہی ہیں اور اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ڈپوز سے پٹرول پمپوں کو پٹرولیم مصنوعات کی بروقت وقت نقل حمل ہو سکے اس سلسلے میں اوگرا کی ٹیموں نے مختلف آئل ڈپوز اور پٹرول پمپوں کا بھی معائنہ کیا ہے۔