آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی اپنی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری قائم ہوجائے گی، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی اپنی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری قائم ہوجائے گی، ہم پہلے ہی امریکہ کو سینیٹائزر اور پی پی ایز برآمد کر رہے ہیں جوہمارا ایک بڑا کلائنٹ ہوگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی اپنی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری قائم ہوجائے گی، ہم پہلے ہی امریکہ کو سینیٹائزر اور پی پی ایز برآمد کر رہے ہیں جوہمارا ایک بڑا کلائنٹ ہوگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو وینٹی لیٹرز سمیت معیاری طبی سامان تیار کر رہا ہے ،انہوں نے میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کرنے والے پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروںکو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والا تمام طبی سامان یورپی معیار کے مطابق ہے جس سے نہ صرف ملک میں مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید سہولت ملے گی بلکہ ان کی برآمدات سے خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔