اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فورم ”پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ“ میں رجسٹرڈ کیا جائے گا آئندہ سال سپورٹس گالا میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوںمیں مختلف کھیلوں کے انٹر ریجن مقابلے منعقد کئے جائیں گے کھیلوں میں ملک گیر سطح پر طلبہ کو بھی شامل کریں گے رہائشی کالونی گراﺅنڈ کو کھیلوں کے لئے مزید جدید بنایا جائے گا تماشائیوں کے لئے بنچوں میں اضافہ کیا جائے گا گراﺅنڈ کے ایک حصے میں بچوں کی تفریح کے لئے چڑیا گھر کی تعمیرکا کام بہت جلد شروع کردیا جائے گا