آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ماضی کی طرح خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ کی ختم نبوت پر قطعی اور غیر مشروط ایمان کا حلف دینا ہوگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ماضی کی طرح خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ کی ختم نبوت پر قطعی اور غیر مشروط ایمان، بانی پاکستان قائداعظم کے کئے گئے اعلان کہ پاکستان معاشرتی انصاف کے اسلامی اصولوں پر مبنی ایک جمہوری مملکت ہوگی، کا وفادار رہنے کا حلف دینا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے کاغذات …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ماضی کی طرح خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ کی ختم نبوت پر قطعی اور غیر مشروط ایمان، بانی پاکستان قائداعظم کے کئے گئے اعلان کہ پاکستان معاشرتی انصاف کے اسلامی اصولوں پر مبنی ایک جمہوری مملکت ہوگی، کا وفادار رہنے کا حلف دینا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے کاغذات نامزدگی میں عام انتخابات میں قومی یا صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی جانب سے یہ حلف دینا ہوگا کہ وہ خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ کی ختم نبوت پر قطعی اور غیر مشروط طور پر ایمان رکھتا/رکھتی ہے اور یہ کہ میں کسی ایسے شخص کا/کی پیروکار نہیں ہوں جو حضرت محمد کے بعد اس لفظ کے کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویدار ہو اور یہ کہ میں کسی ایسے دعویدار کو پیغمبر یا مذہبی مصلح نہیں مانتا/مانتی ہوں اور نہ ہی قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا/رکھتی ہوں یا خود کو احمدی کہتا یا کہتی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حلف دینا ہے کہ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے کئے ہوئے اس اعلان کا وفادار رہوں گا یا گی کہ پاکستان معاشرتی انصاف کے اسلامی اصولوں پر مبنی ایک جمہوری مملکت ہوگی۔