آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے خصوصی اقدامات تجویز

66

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے خصوصی اقدامات تجویز کئے ہیں۔ جون 2020ءتک انسٹالڈ کپیسٹی 37527 میگاواٹ ہو جائے گی جبکہ 2020ءتک 2611 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ سالانہ پلان 2019-20ءکے مطابق سولر سے 100 میگاواٹ، ہائیڈل سے 197 میگاواٹ، درآمدی کوئلہ سے 660 میگاواٹ اور ایل این جی سے 1263 میگاواٹ، بیگاس سے 391 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر سولر سے 500 میگاواٹ، ہوا سے 1333.3 میگاواٹ، ہائیڈل سے 9670.25 میگاواٹ، مقامی کوئلہ سے 710 میگاواٹ، درآمدی کوئلہ سے 3960 میگاواٹ، گیس سے 6569 میگاواٹ، آر ایل این جی سے 4914 میگاواٹ، آئل سے 7635 میگاواٹ، بیگاس سے 890.5 میگاواٹ، نیوکلیئر سے 1345 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ سینٹرل ایشیا ساﺅتھ ایشیا (کاسا) پراجیکٹ کے لئے پی ایس ڈی پی 2019-20ءمیں 6484 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کاسا پراجیکٹ 2019-20ءمیں جاری رہے گا۔