اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):وزارت داخلہ کی جانب سے میڈیا کے کچھ حصوں میں ویزا سکینڈل سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبریں من گھڑت، جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں اور حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ واضح کیا جاتا ہے افغان شہریوں کو انٹری ویزا …
وزارت داخلہ کی میڈیا کے کچھ حصوں میں ویزا سکینڈل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):وزارت داخلہ کی جانب سے میڈیا کے کچھ حصوں میں ویزا سکینڈل سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبریں من گھڑت، جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں اور حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ واضح کیا جاتا ہے افغان شہریوں کو انٹری ویزا متعلقہ سفارتخانہ کی جانب سے جاری کیے گئے ، انٹری ویزا سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے ایف آر درج کی جا چکی ہے اور اس پر تحقیقات جاری ہیں۔








