اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں میگزینز کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیاہے جبکہ 30 جون 2027 تک الیکٹرک گاڑیوں کی سی کے ڈیز پر بھی سیلز ٹیکس کے خاتمہ کا فیصلہ کیاہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل کے مطابق ہوائی جہازوں کے پرزوں پر بھی سیلزٹیکس ختم کردیاہے۔ دوسری جانب فیملی پلاننگ کےآلات پر سیلزٹیکس …
آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں میگزینزسیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار ، 30 جون 2027 تک الیکٹرک گاڑیوں کی سی کے ڈیز پر بھی سیلز ٹیکس کے خاتمہ کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں میگزینز کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیاہے جبکہ 30 جون 2027 تک الیکٹرک گاڑیوں کی سی کے ڈیز پر بھی سیلز ٹیکس کے خاتمہ کا فیصلہ کیاہے ۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل کے مطابق ہوائی جہازوں کے پرزوں پر بھی سیلزٹیکس ختم کردیاہے۔ دوسری جانب فیملی پلاننگ کےآلات پر سیلزٹیکس کا استثنیٰ واپس لینے کافیصلہ کیا گیاہے ۔ جہاز رانی کے شعبہ کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سیلزٹیکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور انسداد دہشت گردی کے لئے تذویراتی درآمدات، ریفائنریز (جو پہلے سے موجود ہیں) کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے کیپیٹل گڈز پر بھی سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے ٹیکس محصولات میں اضافہ کے اقدامات کے تحت مینوفیکچررز اور مینوفیکچرنگ سٹیج پر کنزیومر پرائس پر سیلزٹیکس کی ادائیگی یقینی بنانے کےلئے تھرڈ شیڈول کو وسعت دینےکافیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح غیر رجسٹرڈ اشخاص کی اے او پیز اور انفرادی طورپر ود ہولڈنگ سیلز ٹیکس میں اضافہ کافیصلہ بھی کیاگیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق اگر درآمدی خام مال اسی حالت میں فروخت کیاجائے گا تو اس پر مینوفیکچررزسے 3 فیصد وی اےٹی وصول کیاجائےگا۔





