اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سندھ میں گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی، سندھ میں گیس بحران حکومتِ سندھ کا پیدا کردہ ہے، حکومت سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن تعمیر کے لیے رائٹ آف وے نہ دیکر سندھ کی عوام سے زیادتی کی۔ جمعہ کو …
آئندہ چند دنوں میں سندھ میں گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی، سندھ میں گیس بحران حکومتِ سندھ کا پیدا کردہ ہے،وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سندھ میں گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی، سندھ میں گیس بحران حکومتِ سندھ کا پیدا کردہ ہے، حکومت سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن تعمیر کے لیے رائٹ آف وے نہ دیکر سندھ کی عوام سے زیادتی کی۔ جمعہ کو سندھ میں گیس بحران پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گیس بحران حکومتِ سندھ کا پیدا کردہ ہے، حکومتِ سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن تعمیر کے لیے رائٹ آف وے نہ دیکر سندھ کی عوام سے زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے آرٹیکل 158 کے تحت ایل این جی درآمد سے بھی انکار کیا، حکومتِ سندھ اپنی من مانی کی سزا عوام کو نہ دے۔ عمر ایوب نے کہا کہ اگر حکومت سندھ آج سوئی سدرن کو مطلوبہ راستہ دے تو ہم گیس پائپ لائن تعمیر کر کے گیس بحران حل کر دیںگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم حکومتِ سندھ کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں، اچانک سردی کی شدد بڑھنے سے گیس پریشر میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ موسم کے پیشِ نظر اس سال 12 فی صد زیادہ گیس کی رسد بڑھا دی، امید ہے، چند دنوں میں حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔







