آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

126
Meteorology Department
Meteorology Department

لاہور۔4فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران علامہ اقبال ایئر پورٹ پر سب سے زیادہ10.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے دیگرعلاقوں جوہر ٹائون میں 08، لکشمی چوک اورجیل روڈ6.5،چوک ناخدا02، قرطبہ چوک 2.5اور واسا ہیڈ آفس میں03 ملی میٹربارش ہوئی۔اسی طرح پنجاب کے دیگر شہروں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 07، سٹی 03)، منڈی بہائوالدین 06، فیصل آباد 05، جوہر آباد، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، ملتان ایئرپورٹ 04، سٹی 02، نارووال 03، گجرات، خانیوال، سرگودھا اور جھنگ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت07 اور زیادہ سے زیادہ14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 122رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرائونڈ میں 132،یو ایس قونصلیٹ134،،سیدمراتب علی روڈ156، ذکی فارمز127،یو ایم ٹی134اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 164 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔