آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

213

لاہور۔30جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہی۔ گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 64ملی میٹر ، اوکاڑہ 46،سرگودھا 44،منڈی بہاؤالدین 30، جھنگ 26،نور پور تھل 16،فیصل آباد 08،بہاولپور(ایئرپورٹ 07، سٹی 14) اورنارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28جبکہ زیادہ سے زیادہ 35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،

ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 153فیصد رہی۔ ریونیو سوسائٹی میں166، یو ایم ٹی 153،سید مراتب علی روڈ پر167،ٹھو کر نیا ز بیگ156،یوایس قونصلیٹ 153،پاکستان انجینئرنگ سروسز 132،سی ای آر پی آفس 164،عسکری ٹین 142،نٹسول آفس142 اور لاہور امریکن سکول میں155 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔