ملتا ن۔ 14 اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
بدھ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حر ارت 39.2اورکم سے کم 28.3سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوامیں نمی کاتناسب 82فیصداور شام پانچ بجے52فیصدتھا۔کل جمعرات کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر39منٹ پر اور غروب آفتاب شام چھ بجکر57منٹ پر ہوگا۔