اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں دن کے اوقات میں گرم اور بعض مقامات پر شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بالائی و وسطی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہواؤں /آندھی کا بھی امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہا ہے۔