فروری کے دوران قالینوں اور پارچہ جات کی برآمدات میں 31.9 فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):فروری 2021 کے دوران قالینوں اور پارچہ جات کی برآمدات میں 31.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 5.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2020 کے دوران قالینوں اور پارچہ جات کی برآمدات سے 4.3 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2020 کے مقابلہ میں 1.3 ملین …

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):فروری 2021 کے دوران قالینوں اور پارچہ جات کی برآمدات میں 31.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 5.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2020 کے دوران قالینوں اور پارچہ جات کی برآمدات سے 4.3 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2020 کے مقابلہ میں 1.3 ملین ڈالر یعنی 20 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔