آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانولہ، فیصل آباد، سرگودھا، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، …

اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانولہ، فیصل آباد، سرگودھا، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

مزید خبریں