آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، نورپوتھل، بھکر، لیہ میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی

لاہور۔17جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، نورپوتھل، بھکر، لیہ میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی، خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں گرد و غبار , آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر گرم اور خشک موسم رہا تا ہم مری، گلیات، جہلم، میانوالی، لیہ بھکر، ملتان، خانیوال، پاکپتن، سیا لکوٹ،لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ38سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 42فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 1137فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 132،سی ای آر پی144،برکی روڈ160،عسکری ٹین90، اے آر سی 143،ماڈل ٹائون 112،بیدیاں روڈ112اور علامہ اقبال ٹاون میں 158ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا