فیصل آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران پنجاب کے چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، کاشتکار تسلی سے چنے کی بجائی مکمل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں چنے کی بجائی کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم بعض مقامات پر کاشتکار موسمی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار تھے لیکن انہیں اطلاع دی جاتی ہے
کہ آئندہ ایام میں چنے کی کاشت کے علاقوں میں موسم سازگار رہے گا لہٰذا کاشتکار بلا خوف و خطر چنے کی کاشت کاعمل مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بہتر فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔