آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

69

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقا مات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر گڑھی دوپٹہ6 ، مظفرآباد 5، گلگت بلتستان ، بگروٹ 3، بونجی 2، استورایک،خیبر پختونخوا، پٹن ،کالام اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت، لہہ ، کالام منفی 3،استور اور مالم جبہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔