آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

117

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب
خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہآزاد کشمیر، جہلم، اور سیالکوٹ میں بعض مقامات پر طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے۔