آئندہ 24 کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، ،محکمہ موسمیات

90
Fog, zero visibility in Sargodha
Fog, zero visibility in Sargodha

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں شدید سرد رہے گا ۔ تاہم بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر بارفباری کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم لاڑکانہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11، اسکردومنفی10 ، گلگت، گوپس ، استور، سری نگرمنفی 05، کالام منفی 04 اور ہنزہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔