اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ،شمالی اوروسطی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اوربالائی سندھ میں آ ندھی ،تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری اورچند مقا مات پر موسلادھا ربارش بھی ہوسکتی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مو سم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش ڈیرہ غازی خان اورفورٹ منرومیں9ملی میٹر، بارکھان4 ،مسلم باغ2اورپاراچنار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔سب سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی5، کالام ،سکردو،پاراچنار،استوراورگوپس میں ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔